Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو دنیا کا پہلا جنریٹو مصنوعی ذہانت کا ماڈل لانچ کرے گی

’آرامکو کمپنی سعودی انوویشن لیباٹری کا قیام بھی کرے گی‘ ( فوٹو: سبق)
آرمکو کمپنی نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے میں دنیا کا پہلا جنریٹو مصنوعی ذہانت کا ماڈل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو کمپنی سعودی انوویشن لیباٹری کا قیام بھی کرے گی جو پہلا انوویشن قومی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
آرامکو کمپنی نے لیپ 3 میں سعودی عرب کے ڈیجیٹل مستقبل کے حوالے سے مختلف إعلانات بھی کئے ہیں۔
دریں اثنا ’‘ کمپنی لیپ 3 میں خطے میں پہلے آٹومیشن اکیڈمی کے قیام بھی اعلان کیا ہے جس میں سعودی ہنر مندوں کی تربیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ریاض میں لیپ 3 کا آغاز ہوچکا ہے جو 7 مارچ تک جاری رہے گا۔
لیپ 3 میں متعدد حکومتی و نجی اداروں کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیاں بھی شریک ہیں۔
ادھر وزیر اتصالات عبد اللہ السواحہ نے کہا ہے کہ لیپ3 میں 11.9 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

شیئر: