Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر تک متعد علاقوں میں بارش کا امکان

ریاض میں جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
مملکت میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقعات ظاہر کی ہیں کہ کل جمعرات کو  ریاض میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ متعدد علاقوں میں سنیچر تک موسم آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔
بعض مقامات پربادل چھائے رہیں گے جبکہ کہیں  بوندا باندی اور گردآلود ہوائیں چلنے کا توقع ہے۔
سبق  نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے توقعات ظاہر کی ہیں کہ جمعرات کو ریاض شہر اور اس کے نواحی علاقوں الدرعیہ، المزاحمیہ، الخرج، شقراء، رماح، المجمعہ، ثادق، الغاط، الزلفی، مرات، حریملاء، الدوادمی، عفیف، القویعیہ، حوطہ بنی تمیم اور الحریق میں بارش کا  امکان ہے۔
موسمیاتی مرکز کے مطابق وادی الدواسر، الباحہ، عسیر اور الشرقیہ ریجنز میں بھی گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے تک کی بارش، گردوغبار کا امکان ہے۔
دریں اثناء شہری دفاع نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے حوالے سے  کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، طائف، میسان، اضم، الکامل، مدینہ منورہ اور جازان کے علاقے درمیانے درجے کی بارش اور تیز ہواؤں سے متاثر رہیں گے۔
شہری دفاع  کی جانب سے بارش کے دوران لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: