نان آئل شعبے میں ترقی اور مستحکم معیشت کے باعث سعودی عرب کی کریڈٹ ریکنگ مثبت:موڈیز
جمعرات 14 مارچ 2024 15:17
’سعودی عرب میں غیر فعال قرضوں کی شرح 1.5 فیصد تک کم ہوگی‘ ( فوٹو : سبق)
موڈیز نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں نان آئل شعبے میں 2024 تک 5.5 فیصد تک شرح نمو رہے گی۔
العربیہ کے مطابق موڈیز نے کہا ہے کہ ’نان آئل شعبے میں ترقی اور مستحکم معیشت کے باعث سعودی عرب کی کریڈٹ ریکنگ مثبت ہے‘۔
عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی معیشت میں تنوع سے بینکنگ کے شعبے میں بہتری آئے گی جبکہ انویسٹمنٹ فنڈ کی مدد سے نئی کمپنیاں اور تجارتی اتحاد جنم لیں گے‘۔
موڈیز نے یہ توقع بھی ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں غیر فعال قرضوں کی شرح 1.5 فیصد تک کم ہوگی۔