Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام اپنے والد کی یاد میں رکھ دیا

فاطمہ بھٹو کا نکاح گذشتہ برس امریکی شہری گراہم بائرہ سے ہوا تھا (فائل فوٹو: فاطمہ بھٹو انسٹاگرام)
پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضٰی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
فاطمہ بھٹو نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر سنیچر کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دی۔
’گراہم اور میں اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کی خبر سنا کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہم اپنے بیٹے کا وہ نام رکھنا چاہتے تھے جو اسے دنیا میں بہادری اور رحمدلی فراہم کرے۔‘
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’فاطمہ بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضٰی بائرہ رکھا ہے۔‘
اس بارے میں انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں اپنے بیٹے کا ایسا نام رکھنا چاہتی تھی جو اسے زندگی میں متاثر کرے۔‘
’میں جب بھی نام رکھنے کا سوچتی تھی، تب میرے دماغ میں صرف میرے پیارے والد کا نام آتا تھا۔ براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Fatima Bhutto (@fbhutto)

واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو کا نکاح گذشتہ برس امریکی شہری گراہم بائرہ سے ہوا تھا۔ 
فاطمہ بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضٰی بھٹو اور اُن کی اہلیہ فوزیہ فصیح الدین بھٹو کی صاحبزادی ہیں۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سوتیلی بہن ہیں۔
وہ پیشے کے لحاظ سے مصنفہ ہیں اور اب تک چھ کتابیں تحریر کر چکی ہیں۔
دوسری جانب ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی پیدائش میر مرتضٰی بھٹو کی غِنویٰ بھٹو سے شادی کے بعد ہوئی تھی۔
بھٹو جونیئر پیشے کے لحاظ سے آرٹسٹ ہیں اور کراچی میں رہتے ہیں۔ وہ سماجی خدمات اور دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن مچھلیوں کی افزائش نسل کے لیے بھی متحرک رہتے ہیں۔
اُن کے والد میر مرتضٰی بھٹو کو 20 ستمبر 1996 کو کراچی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

شیئر: