Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کی امام حرم شیخ یاسر الدوسری سے ملاقات

شیخ یاسرالدوسری نے مہمانوں کو عمرہ کی مبارک باد پیش کی(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان کی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین نے مسجد الحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق امام حرم ڈاکٹر یاسرالدوسری نے شاہی مہمانوں کو ماہ رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک باد پیش کی ۔
شاہی مہمانوں نے امام حرم شیخ یاسر الدوسری سے ملاقات پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ حرم شریف کے امام سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
واضح رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی میزبانی میں آنے والے عمرہ زائرین کا تعلق 16 ممالک سے ہے۔ گروپ کے اراکان گزشتہ ہفتے مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مسجد النبوی الشریف اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی بعدازاں مسجد قبا اور دیگر مقامات پرانہیں لے جایا گیا۔

وزارت اسلامی امور کے ذمہ داروں سے بھی مہمانوں نے ملاقات کی(فوٹو، ایس پی اے)

قیام مدینہ کے دوران شاہی مہمانوں کو مدینہ منورہ میں شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں  قرآن کریم کے ترجمہ شدہ نسخے تحفے میں دیئے گئے۔
مکہ مکرمہ میں مہمانوں سے وزارت اسلامی امور کے ذمہ داران نے بھی ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔
 

شیئر: