Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری پر حملہ کرنے والے دو افراد گرفتار

’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کا آپس میں کسی معاملے پر اختلاف تھا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ایک شہری پر حملہ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حملہ آوروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد گاڑی میں سوار ایک شخص پر حملہ کرکے اس پر تشدد کر رہے ہیں‘۔
’تمام افراد کے ساتھ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ان کا آپس میں کسی معاملے پر اختلاف ہوا تھا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’حملہ کرنے والے دو افراد زیر حراست ہیں اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔

شیئر: