Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے عالمی نمائش سینٹر کے سیکرٹری کی ملاقات

ایکسپو2030 کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
شہزادہ فیصل بن فرحان سے وزارت خارجہ کے دفتر میں انٹرنیشنل بیورو آف ایگزیبیشنز کے سیکرٹری جنرل دیمتری کر کرینٹیز نے ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سیکرٹری جنرل کو ایکسپو ریاض 2030 کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایکسپو 2030 کا عنوان ’ تبدیلی کا دور، تابناک مستقبل کی جانب رواں‘ تجویز کیا گیا ہے۔ ملاقات میں ایکسپو کے حوالے سے مملکت اور بین الاقوام ایگزیبیشنز کے ادارے کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جس میں منفرد طرز کی عالمی نمائش کے انعقاد پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے ہمراہ بین الاقوامی ادارے میں نمائش کے شعبے کے سربراہ عبداللہ بن خمیس بھی موجود تھے۔

شیئر: