سعودی وزارت حج وعمرہ اس سال حج سیزن 2024 کے لیے داخلی عازمین (شہریوں اور غیر ملکیوں) کےلیے پرمٹ کا اجرا بدھ سے شروع کرے گی۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج نے تصدیق کی کہ ابشر پلیٹ فارم اور وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ داخلی عازمین کے لیے مخصوص الیکڑانک پلیٹ فارم یا نسک کے ذریعے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے گیارہ فروری سے داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔
سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جو حج کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے اندراج کراسکتے ہیں۔
وزارت نے داخلی عازمین حج کے لیے چار پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔