Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے لیے 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ ، فیس کتنی ہے؟

ٹرانزٹ ویزے کے لیے اگلی منزل کا ویزہ ہونا ضروری ہے(فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ یہاں دو طرح کے ٹرانزٹ ویزے جاری ہوتے ہیں ایک 48 گھنٹے کے لیے اور دوسرا 96 گھنٹے کا۔
الامارات الیوم کے  مطابق ڈیجیٹل گورنمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا فری ہے جبکہ 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا 50 درہم فیس ادا کرنے کے بعد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ویزہ حاصل کرنے کے طریقے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ امارات کی کسی بھی ایئرلائنز کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے وزیٹر کو امارات آنے سے قبل ویزا کے لیے ایئرلائن کو درخواست دینا ہوتی ہے۔  
ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کا طریقہ:
اگر آپ امارات کی کسی بھی قومی ایئرلائن سے سفرکا ارادہ رکھتے ہیں تو اس صورت میں آپ کو سفر سے قبل ایئرلائن کے ذمہ دار سے 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ اپلائی کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ ویزہ فیس ایئرلائن کے دفتر میں ہی وصول کی جاتی ہے۔
  ڈیجیٹل گورنمنٹ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے کی ویزہ فیس نہیں ہوتی تاہم اس ویزے کو 96 گھنٹے والی کیٹگری میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
امارات کی قومی ایئرلائنزکے ذریعے ہی ٹرانزٹ ویزا کی درخواست سمارٹ چینلز فار ریزیڈنسی اور سٹیزن شپ (ای چینل)، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی یا سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعہ جمع کرایا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امارات کی کسی ایئرلائن سے امارات کے کسی شہر سے بذریعہ اپنے مقام تک جارہے ہیں اور آپ کا امارات میں 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ہے تو اس مدت کے اندر آپ کو امارات چھوڑ دینا ہوتا ہے۔
ویزا حاصل کرنے  کے لیے پاسپورٹ یا سفری شناختی دستاویز کی میعاد امارات میں داخل ہونے سے پہلے ماہ سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ  سفید بیک گراؤنڈ والی تصویر، ٹکٹ اور اپنے اگلی منزل کا ویزہ ہونا بھی ضروری ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: