پاکستان اور سعودی عرب کی بری افواج کے درمیان مشترکہ مشق ’الصمصام 9‘ کا آغاز ہوا ہے۔
سعودی وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’مشترکہ مشق کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، فوجی تجربات کا تبادلہ اور مشق میں شریک یونٹس کی جنگی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے‘۔