Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں قومی سلامتی سے متعلق مقدمے میں فیصلہ محفوظ

وکلا کو جواب دائر کرنے کےلیے 10 روز کا وقت دیا گیا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی نیشنل سیکیورٹی کی فیڈرل اپیل کورٹ نے قومی سلامتی سے متعلق ایک کیس میں فیصلہ 10 جولائی تک محفوظ کرلیا۔
مقدمے میں دفاع کے وکلا کو جواب دائر کرنے کےلیے 10 روز کا وقت دیا گیا ہے۔
امارات اخبار کے مطابق ابوظبی کی قومی سلامتی کے حوالے سے ایک مقدمہ جو ’انصاف اور دہشتگرد تنظیم‘ کے ارکان پرقائم کیا گیا تھا۔
تنظیم کے ارکان پر دہشتگرد تنظیم کے لیے کام کرنے اور اس کے لیے فنڈ ریزنگ کا الزام ہے۔
 گزشتہ روز عدالتی سماعت میں ملزمان ان کے اہل خانہ ، وکلاء اور میڈیا کے ارکان موجود تھے۔
عدالتی کارروائی تین گھنٹے پرمشتمل تھی جس میں ملزمان نے اپنے وکلا کے ذریعے تمام الزامات کی ترید کی۔

شیئر: