جدہ میں سلائی کے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ، غیر ملکی گرفتار
’السلامہ محلے میں 20 مشینوں کے علاوہ کپڑے اور مختلف سامان ضبط ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے سلائی کے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مار کروہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان نے نجی رہائش کو کارخانہ بنا رکھا تھا جہاں وہ اپنے لیے کاروبار کرتے تھے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جائے وقوعہ السلامہ محلہ ہے جہاں سے سلائی کی 20 مشینوں کے علاوہ کپڑے اور مختلف سامان ضبط ہوا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’رہائش کے لیے مختص جگہ میں کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں ‘۔
’شہر میں جہاں کہیں بھی اس طرح کی غیر قانونی سرگرمی ہوگی وہاں کارروائی کی جائے گی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ رہائشی عمارت کے مالکان کو وضاحت کے لیے بھی طلب کیا گیا ہے‘۔