Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رہائشی سیکٹر کے کرائے میں اضافہ، جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت

وزارت بلدیات و ہاوسنگ کے مالی سال کی رپورٹ پیش کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل نے وزارت بلدیات و دہی ترقی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے رہائشی سیکٹر کے کرایے کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کریں تاکہ کرایوں میں غیرمعمولی اضافے کا سدباب کیا جاسکے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی شوری کونسل کا اجلاس چیئرمین شوری شیخ عبداللہ آل الشیخ کی سربراہی میں ہوا۔
وزارت بلدیات و ہاوسنگ کے مالی سال کی رپورٹ پیش کی گئی۔
روزارت کو ہدایت کی گئی کہ وہ عمارتوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے تعمیراتی شعبے کی نگرانی میں اضافہ کریں۔
قدیم عمارتوں کا تفصیلی جائزہ  لیں جس میں ان کا سٹرکچر اور دیگر حفاظتی امور کو مقدم رکھا جائے۔
شوری کونسل نے وزارت اسلامی امور کی سالانہ رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔
کنگ فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس کی گنجائش میں اضافے کے علاوہ ڈیجیٹل پروڈکشن یونٹس کی تیاری کے وسائل مہیا کرنا شامل ہے۔
وزارت کو ہدایت کی کہ وہ کارکنوں کی تعداد میں اضافے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرے۔
سپورٹس کے حوالے سے بھی مجلس شوری نے متعدد سفارشات جاری کی ہیں۔
مجلس شوری نے ماحولیات کے حوالے سے مختلف رپورٹوں کا جائزہ لیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔
علاوہ ازیں ماہی گیری کے حوالے سے بھی پیش کی جانے والی تجاویز پربھی سفارشات دی ہیں۔

شیئر: