Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیحدہ کئے جانے والے سیامی بچوں کے والدین حج کرنے پہنچ گئے

’14 سال پہلے علیحدہ کئے جانے والی شامی لڑکی سارہ بھی شامل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبد العزیز کی میزبانی میں علیحدہ کئے جانے والے سیامی بچے اور ان کے والدین حج کی سعادت حاصل کرنے جدہ پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قافلے میں 22 افراد شامل ہیں جن میں 14 سال پہلے علیحدہ کئے جانے والی شامی لڑکی سارہ بھی شامل ہے۔
شاہی مہمانوں نے جدہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اسی طرح علیحدہ کی جانے والی مصری سیامی بچیاں سارہ اور سلمی کے والد نے بھی سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت نے ہمارا خواب پورا کردیا‘۔

شیئر: