سعودی وزارت دفاع کے میڈیکل انخلا کے طیاروں نے اس سال پہلے چھ ماہ کے دوران ہیلتھ کرائسز پر ایک ہزار 385 مریضوں کو 472 داخلی اور بیرونی پروازوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ’اندرون مملکت منتقل کیے جانے والے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 307 جبکہ بیرون مملکت سے لائے جانے والے مریضوں کی تعداد 78 ہے جس میں اعضا کی پیوند کاری کے سات کیسز کےعلاوہ 119 لائف سیونگ کیسز شامل ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی آرمڈ فورسز کی طبی خدمات سے وابستہ ایرو میڈیکل طیاروں کا بیڑا سالانہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مریضوں کو مملکت کے اندر اور بیرون ملک سے منتقل کرتا ہے۔ ایک ہزار 600 سے زیادہ پروازیں چلائی جاتی ہیں۔