Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ:پنجاب میوزک گروپ کی جانب سے افطار ضیافت کا اہتمام

دوحہ ( دانیال احمد) قطر کے معروف پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی)کی جانب سے افطارضیافت کا اہتمام کیا گیاجس میں پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیشی اور نیپالی کمیونٹیز کے احباب ، پنجاب میوزک گروپ کے اراکین اور وائٹ مون ریزیڈنسی کی انتظامیہ نے شرکت کی۔پی ایم جی کی انتظامیہ کی جانب سے افطار کے تمام تر لوازمات کا اہتمام تھا۔ چیف آرگنائزر نزاکت علی خان،  چیئرمین محمد زاہد شیخ ، صدر افتخار چوہدری اور عامر بٹ نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا۔ نمایاں شرکاء میں ،عتیق الرشید،مسٹر اینڈ مسز بوبی، حسن سندھی، امین موتی والا، ضیاء سعید ، جمشیدشہزاد باجوہ ، شان ِ حیدر،اجمل چوہدری ،عبدالجبار، نائلہ تمولا علی خان، مہندر جالندہری، ایرک طارق ،محمد عقیل ، چاند مشتاق ، شام سنگھ،انگریز سنگھ،وقاص امجد،وائٹ مون ریزیڈنسی کے منیجر عماد کمال اورشوکت علی نازکے علاوہ دیگرشامل تھے۔
 

شیئر: