Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رہائشی عمارتوں کی تعمیر، نئی ترامیم کیا ہیں؟

کثیر منزلہ عمارت میں گراؤنڈ فلور پارکنگ کے لیے مختص کرنا۔ (فوٹو الوطن)
سعودی وزارت بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ نے  رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے  ترامیم کا اعلان کیا ہے۔
 طریقہ کار کو آسان اور نئے تعمیراتی لائسنس سے متعلق ضروریات کو یکجا اور انہیں سعودی بلڈنگ کوڈ سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ 
الوطن اخبار کے مطابق وزارت نے رہائشی ولاز کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل پر تعمیرات کی حد کو 70 سے بڑھا کر 75 فیصد کرنے کی اجازت دی ہے۔ اوپری ملحقہ حصوں میں رہائش کی شرح کو 70 فیصد تک بڑھایا جا سکے گا۔
400 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے  والے ولاز میں دو کار پارکنگ، 400 مربع میٹر یا اس سے کم رقبے کے رہائشی ولا کے لیے پراپرٹی کی حدود میں ایک کار پارکنگ کی جگہ فراہم کرنا، دو عمارتوں کے اطراف کی سائیڈ والز کی اونچائی 3.5 میٹر سے 4.5 میٹر تک بڑھانے کی اجازت، رہائشی ولاز کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 12 میٹر سے بڑھا کر 14 میٹر کی جاسکے گی۔
وزارت نے مزید بتایا  رہائشی ولاز اور رہائشی عمارتوں میں رہائش کے لیے تہ خانے کے استعمال کی اجازت بشرطیکہ سعودی بلڈنگ کوڈ کے تقاضے کے مطابق وینٹیلیشن اور قدرتی روشنی پہنچ رہی ہو۔ ڈرائیور یا گھریلو ملازم کے کمرے کی چوڑائی 2.1 میٹر سے کم نہ ہو۔ 4 منزلہ عمارت میں فضلہ ٹھکانے  لگانے کا باقاعدہ انتظام ہو، کثیر المنزلہ عمارت ؤ میں  گراؤنڈ فلور کو پارکنگ کے لیے مختص کرنا اس صورت میں اسے باقاعدہ منزل میں شمار نہیں کیا جاتا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: