Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیڈ پارکنگ کنٹریکٹرز کے لیے وزارت بلدیات کے ضوابط جاری

کنٹریکٹرز پارکنگ کے ابتدائی 20 منٹ مفت رکھنے کے پابند ہوں گے۔ (فوٹو عکاظ)
وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کی جانب سے شہروں میں پیڈ پارکنگ کے لیے نئے ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں۔ کنٹریکٹرز  پارکنگ کے ابتدائی 20 منٹ مفت رکھنے کے پابند ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے مختلف شہروں میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بنائے گئے مقامات کو کنٹریکٹ پر دینے کے نئے ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ معاہدے کے مطابق مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل کرے۔
وزارت بلدیات کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ شہروں میں منظم پارکنگ مقامات بنانے کا مقصد گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو نظم و ضبط کا پابند بنانا ہے تاکہ شہر کے منظر نامے کو بھی بہتر کیا جاسکے۔
پارکنگ مقامات کے لیے مقررہ ’سعودی تعمیراتی کوڈ‘ حاصل کرنا ضروری ہے۔ پارکنگ لاٹس کے لیے کمرشل کنٹریکٹنگ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پر درخواست  دی جاسکتی ہے۔
گاڑیوں کی پارکنگ کے حوالے سے تین قسم کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں کمرشل پارکنگ مقامات، سرکاری پارکنگ اور مستقل پارکنگ مقامات شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پارکنگ عمارت کی تعمیر کے لیے بھی لائسنس حاصل کیا جاسکتا ہے۔
پیڈ پارکنگ کے کنٹریکٹر کے لیے ضروری ہے کہ وہ صارفین کو ابتدائی 20 منٹ کے مفت دورانیہ کے سہولت فراہم کریں۔ یہ سہولت گاڑی کے پارکنگ لاٹ میں داخل ہونے کے وقت سے شروع ہوگی ۔
سرکاری اور کمرشل مقامات پر موجود پارکنگ کے مقامات میں معذوروں کے لیے گاڑی پارک کرنے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی جس کی نشاندہی کے لیے مخصوص بورڈ نصب کیا جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: