Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا

حوثیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کے جواب میں ان کے حملے جاری رہیں گے۔ (فوٹو: روئٹرز)
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کو یمن سے فائر کیے جانے والے میزائل کو مار گرایا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قبل ازیں یمن کے حوثیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیلی شہر ایلات پر کئی میزائل داغے ہیں۔
حوثیوں نے اسرائیل پر کئی میزائل اور ڈرون فائر کیے اور بحیرہ احمر میں عالمی تجارتی راہداری کو بھی بند کیا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حوثیوں غزہ جنگ کی شروعات سے اب تک اسرائیل پر 200 حملے کیے جن میں سے اکثر کو روکا گیا اور کئی ایک ہلاکت خیز نہیں تھے۔
لیکن جمعے کو تل ابیب پر حوثیوں نے ڈرون سے حملہ کیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا جس کے بعد اسرائیل نے سنیچر کو حوثیوں کے خلاف حملوں کا اعلان کیا۔
مقامی حکام کے مطابق یمن کے حدیدہ بندر گاہ کے قریب جنگی جہازوں سے کیے جانے والے اسرائیلی حملوں میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حوثیوں کا اتوار کو کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے کے جواب میں اس کے حملے جاری رہیں گے۔
حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ ’ کوئی ریڈ لائن نہیں، تمام حساس ادارے ہمارے نشانے پر ہوں گے۔‘
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے ایرو تھری میزائل ڈیفنس سسٹم نے یمن سے فائر کیے جانے والے میزائل کو اسرائیل میں داخلے سے پہلے مار گرایا۔
میزائل کو گرانے سے پہلے ایلات میں سائرن بجائے گئے جس کے بعد شہری پناہ گاہوں میں چلے گئے۔
اتوار کو ہونے والے حملے کے بعد اسرائیل اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جمعے کو حوثیوں کے ڈورون حملے میں ایک ہلاکت کے ساتھ چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
جواب میں اسرائیل کے حدیدہ بندرگاہ پر حملے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہو گئے۔
میڈیکل سورس نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام عام شہری تھے۔
حوثیوں سے منسلک ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی حملے میں تیل کا کنواں اور ایک بجلی گھر نشانہ بنے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حدیدہ بندرگاہ کو حوثی ایران سے ہتھیار وصول کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
 

شیئر: