Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیلی پولٹری مصنوعات پر پابندی سے مملکت کی مارکیٹ متاثر نہیں ہو گی

مملکت خودکفالت کی کوشش کررہا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب نے برازیل میں مرغیوں میں ’نیوکیسل‘ نامی بیماری پھیلنے کے بعد پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی لگادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیڈریشن آف سعودی چیمبرز میں پولٹری پروڈیوسرز کی کمیٹی کے سربراہ انجینیئر محمد الشایع نے کہا ہے کہ برازیل سے درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات  پر عائد کی جانے والی عارضی پابندی کا سعودی مارکیٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
الشایع نے بتایا  کہ اس وقت سعودی عرب پولٹری مصنوعات میں خودکفالت حاصل کرنا چاہتا ہے اور زیادہ سے زیادہ مقامی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھا کر اسے سو فیصد تک لانا چاہتا ہے۔
الشایع نے کہا کہ  تازہ ہو یا منجمد چکن یہ صرف 30 فیصد ہی درآمد کی جارہی ہے جس میں کئی ممالک کا حصہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مقامی مارکیٹ سے اپنی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد پڑوسی ممالک کو پولٹری مصنوعات برآمد کرسکیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: