منشیات فروشی میں ملوث مصری شہری کو سزائے موت
جمعرات 25 جولائی 2024 18:01
عدالت میں جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا کا حکم سنایا گیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مکہ ریجن میں منشیات فروشی کے جرم میں ملوث مصری شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پولیس نے مصری شہری مصباح کو نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ملزم نے ابتدائی تحقیقات کے بعد جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں اقبالی بیان اور ثبوتوں کی موجودگی میں سزائے موت کا حکم صادر کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعرات 25 مئی 2024 کو مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے منشیات فروشی کے جرم میں ملوث مصری شہری مصباح امام کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔