Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایفل ٹاور کے سائے میں بیچ والی بال، ’خوبصورت جگہ‘

فرانسیسی شہریوں کے لیے اولمپکس 2024 کی خوبصورتی کے لمحات قابل توجہ ہیں۔ فوٹو اے پی
پیرس میں جاری اولمپکس 2024 کے دوران بیچ والی بال کے میچوں کے لیے ایفل ٹاور سٹیڈیم کے خوبصورت مقام کا انتخاب انتہائی دلچسپ اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے قابل توجہ ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیرس کا معروف ایفل ٹاور عارضی میدان کے عقب میں  نظر آ رہا تھا، یہ وہ جگہ ہے جہاں 2024 کے پیرس اولمپکس میں بیچ والی بال کھیلی جا رہی تھی۔
جرمنی کے شہر میونخ سے خصوصی طور پر اولمپکس میچوں کے لیے پیرس کا سفر کرنے والے وان شونلاؤب کا کہنا ہے ’میرے خیال میں یہ سب سے خوبصورت جگہ ہے جسے آپ اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کر سکتے ہیں۔
وان شونلاؤب نے اپنے ذاتی فوٹو شوٹ کے پس منظر کے طور پر ایفل ٹاور سٹیڈیم  اور بیچ والی بال کے میدان کو شامل کیا ہے۔
وان شونلاؤب نے اپنے سر کی سمت درست کرتے ہوئے خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اپنا موبائل چہرے کے سامنے کر کے متعدد بار کلک کیا۔
جرمن مداح کا کہنا ہے کہ یہ اولمپکس کے سب سے خوبصورت اور پرکشش مقامات میں سے ایک ہے جو سینکڑوں تماشائیاں کو اپنے سوشل میڈیا پیجز پر پوسٹ کرنے کے لیے بہترین تصویر کی تلاش میں مدعو کر رہے ہیں۔  
والی بال میدان کی ریت اور یہاں کا پرجوش DJ میوزک ہمیشہ بیچ والی بال میچ کو ایک پارٹی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ریت کا عارضی میدان اولمپکس کے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ فوٹو اے پی

برازیل کے ساحلی شہر ریوڈی جینرو  میں ہونے والے 2016 کے اولمپکس میں کوپاکابانا بیچ جہاں بیچ والی بال بہت مشہور ہے اب یہ مقام اس کی یاد دلاتا ہے۔
پیرس میں بہت سے کھلاڑیوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے ایفل ٹاور سٹیڈیم  ان دنوں ایک بے مثال پس منظر ہے۔

سیاح 14 جولائی کو  آتش بازی دیکھنے یہاں موجود ہوتے ہیں۔ فوٹو اے پی

13000 نشستوں کی گنجائش والا سٹیڈیم  اور ریت کا میدان خاص طور پر اولمپکس کے لیے  تیار کیا گیا ہے، یہ ایک باغ ہے جہاں پیرس کے باشندے اور سیاح عام طور پر پکنک منانے یا  ہر سال 14 جولائی کو ہونے والی آتش بازی دیکھنے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔
یہ وہ مقام ہے جو روزانہ یہاں آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے لیکن اولمپکس کے آغاز کے بعد سے یہاں آنے والے بیچ والی بال کے میچوں کے ٹکٹ خرید رہے ہیں تاکہ ایفل ٹاور اور ریت کے میدان کے پس منظر میں یادگار سیلفی یا ویڈیو بنائی جا سکے۔

یہ وہ خوبصورت جگہ ہے جسے انسٹاگرام پیج پر شیئر کر سکتے ہیں۔ فوٹو اے پی

پیرس سے تعلق رکھنے والی مقامی خاتون سولین نائی کا کہنا ہے ’ ہم بیچ والی بال سے زیادہ ایفل ٹاور اور یہاں تیار کئے گئے میدان کی یادگار تصاویر لینے کے لیے یہاں موجود ہیں۔
مقامی خاتون نے کہا کہ یہ فرانسیسی شہریوں کے لیے خوبصورتی کے لمحات قابل توجہ ہیں، مجھے یہاں آنا اچھا لگ رہا ہے۔

شیئر: