Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 30 جولائی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 27 پیسے، اماراتی درہم  75روپے 86 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 23 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 75 پیسے، کویتی دینار کی 911 روپے 12 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 6 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 9 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 6 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 4 پیسے رہی۔

شیئر: