Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس اولمپکس: شہزادہ فہد بن جلوی کی کھلاڑیوں اور منتظمین سے ملاقات

اولمپک ولیج میں شہزادہ فہد  نے سعودی خاتون ریسر ھبہ مالم سے ملاقات کی۔ فوٹو واس
سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن موسی نے مملکت کے متعدد کھلاڑیوں اور منتظمین سے گذشتہ روز اتوار کو پیرس میں ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فہد پیرس اولمپکس2024 میں سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے وفد کے سربراہ بھی ہیں۔
اولمپک ولیج میں شہزادہ فہد  نے سعودی خاتون ریسر ھبہ مالم سے ملاقات کی جو پاؤں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے جمعہ کو ہونے والی 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔
اولمپکس کے لیے سعودی دستے میں شامل خاتون ریسر23 سالہ ھبہ مالم 100 اور200 میٹر کی قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔
گذشتہ بدھ کو ٹریننگ کے دوران ھبہ مالم کے پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھی۔
سعودی سپرنٹر کو پیرس اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی تھی اور وہ 12.24 سیکنڈ کا اپنا ذاتی ریکارڈ مزید بہتر بنانے کی منتظر تھیں۔

ھبہ مالم 100 اور200 میٹر کی قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ فوٹو واس

شہزادہ فہد نے اس موقع پر سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کی مملکت کے کھلاڑیوں کو سہولیات کی ہدایت کی توثیق کی۔

شیئر: