Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبد العزیز پورٹ نے 20 ہزار سے زیادہ ہینڈلنگ حاصل کرلی

’یہ ریکارڈ ہینڈلنگ سعودی عرب کی تمام بندرگاہوں سے زیادہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دمام کے کنگ عبد العزیز پورٹ نے ایک جہاز پر 20 ہزار 645 معیاری کنٹینرز کی ہینڈلنگ حاصل کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ریکارڈ ہینڈلنگ سعودی عرب کی تمام بندرگاہوں سے زیادہ ہے۔
بندرگاہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کنگ عبد العزیز پورٹ دنیا بھر میں سپلائی چین کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے‘۔
’دنیا کے تین براعظموں کو جوڑنے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے انتظامیہ نے پورٹ کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کردیا ہے‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’گزشتہ دنوں دنوں پورٹ کی انتظامیہ نے جدید آلات کے لیے 7 بلین ریال کے معاہدے کئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ کنگ عبد العزیز پورٹ نے اس سے قبل بھی کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں جن میں مئی 2024 میں ہینڈلنگ شامل ہے جبکہ یہ ریاض کے خشک پورٹ سے بھی براہ راست جڑا ہوا ہے۔
 

شیئر: