پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 64 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 23 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 86 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 21 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 77 پیسے، کویتی دینار کی 909 روپے 91 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 37 اور قیمت فروخت 280 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 11 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 55 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 35 پیسے رہی۔