مصری وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے
’سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی نے استقبال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی نے استقبال کیا ہے۔
سعودی استقبالیہ وفد نے مصری وزیر خارجہ اور ہمراہ وفد کی آمد پر انہیں خوش آمدید کیا ہے۔
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی اور ہمراہ وفد دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں۔