Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القصیم، مدینہ روڈ پر ٹرک اور کار میں حادثہ، 3 ہلاک، ایک زخمی

ٹریفک پولیس اور ہلال احمر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ (فوٹو سبق)
سعودی ہلال احمر نے کہا ہے کہ القصیم، مدینہ منورہ روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو القصیم، مدینہ روڈ کے قریب عقلہ الصقور گورنریٹ میں ایک ٹرک چھوٹی کار سے ٹکرا گیا جس سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ٹرک حادثے کے بعد الٹ گیا تھا جس سے اموات واقع ہوئیں۔
عقلہ الصقور گورنریٹ میں روڈ اینڈ ٹریفک سیکیورٹی، گشتی فورس، شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہلاک و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: