Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گلوبل سپورٹس کانفرنس آج ہوگی

’کانفرنس میں 60 بین الاقوامی شخصیات خطاب کریں گے جبکہ 12 ماہرین شریک ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں آج ہفتے کو گلوبل سپورٹس کانفرنس ہوگی جو دو دن تک جاری رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق کانفرنس میں 60 سے زیادہ بین الاقوامی شخصیات خطاب کریں گے جبکہ 12 سو سے زیادہ ماہرین شریک ہوں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سپورٹس، ای سپورٹس، ٹیکنالوجی اور گیمنگ و غیرہ کے شعبے میں دو سو سے زیادہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھی شرکت متوقع ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مقررین سپورٹس کے مختلف شعبوں کے متعلق گفتگو کریں گے جبکہ ای سپورٹس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیش کریں گے‘۔
اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا میں 3.4 بلین افراد ای سپورٹس کا شغف رکھتے ہیں جبکہ 234 ملین افراد ای سپورٹس کے پیشہ ور کھلاڑی ہیں‘۔
’ان اعدادو شمار کو دیکھا جائے تومعلوم ہوتا ہے کہ ای سپورٹس محض شوق نہیں بلکہ عالمی رجحان بن گیا ہے‘۔
’اس کے پیش نظر اس شعبے کو منظم کرنے اور حکومتوں کے علاوہ اداروں کی توجہ مبذول کرنے کے ساتھ اس میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘۔
کانفرنس کا مقصد ریاض کو سپورٹس اور ای سپورٹس کے نئے عالمی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کے علاوہ اس شعبے کو منظم کرانا ہے۔
 

شیئر: