Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن سے غداری اور دہشت گردی پر شہری کو سزائے موت

’عدالت نے زمین میں فساد پھیلانے پر اس کا سر قلم کرنے کا فیصلہ سنایا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وطن سے غداری، دہشت گردی اور ملک و معاشرے کے امن و امان کے لیے خطرہ بننے پر ایک شہری کو موت کی سزا دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری ظافر بن محمد الشہری کاوطن سے غداری ، ملک میں دہشت گردی اور ملک و معاشرے میں تخریب کاری کا ارتکاب کرنے پر سر قلم کردیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر عائد تمام الزامات کے ثبوت اور شواہد پیش کئے گئے‘۔
’عدالت نے زمین میں فساد پھیلانے پر اس کا سر قلم کرنے کا فیصلہ سنایا، بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزا نافذ کرنے کی منظوری دیدی‘۔

شیئر: