Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی کنکشن اور پانی کے میٹر میں ٹیمپرنگ، 10 لاکھ ریال کے جرمانے

اتھارٹی نے پانی کے میٹر سے چھیڑچھاڑ نہ کرنے پر زور دیا۔ (فوٹو واٹر اتھارٹی ایکس اکاؤنٹ)
سعودی واٹر اتھارٹی (ایس ڈبلیو اے) نےغیرقانونی کنکشن اور پانی کے میٹر سے چھیڑ چھاڑ کی 24  مختلف خلاف ورزیوں پر 10 لاکھ ریال سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق سعودی واٹر اتھارٹی کی کمیٹی نے خلاف ورزیوں کے حوالے سے متعدد فیصلے جاری کیے ہیں۔
 24 خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 10 لاکھ ریال سے زائد کے مالی جرمانے کیے گئے۔ یہ جرمانے آبی قانون کے آرٹیکل 67 کے پیراگراف 12 اور 14 کے مطابق جس میں پانی اور سیوریج نیٹ ورکس کے غیر قانونی کنکشن، لائسنس یافتہ آلات اور سروسز کو نقصان پہنچانے کا تعین کیا گیا ہے۔
 اتھارٹی نے پانی اور نکاسی آب کی خدمات حاصل کرتے وقت آبی قانون کی دفعات اور اس کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی اہمیت اور پانی کے میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اتھارٹی آبی قانون کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے والوں کا  پتہ لگانے اور خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی اور مستقل بنیادوں پر معائنے اور نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی۔
سعودی واٹر اتھارٹی مملکت میں معیار زندگی بہتر بنانے اور سعودی وژن 2030 کے تحت سٹراٹیجک مقاصد کے ایک حصے کے طور پر پانی کے شعبے کے قوانین و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنا رہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: