Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں غیر قانونی کارخانے میں چھاپہ، تارکین گرفتار

’مقیم غیر ملکی کارخانے میں نماز کی زنانہ چادریں سی کر مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے لیبر رہائش پر چھاپہ مارا ہے جہاں غیر ملکیوں اسے سلائی کا کارخانہ بنا رکھا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’لیبر رہائش میں سلائی کی 20 مشینیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’الفضیلہ محلے میں واقع رہائش میں مقیم غیر ملکی کارخانے میں نماز کی زنانہ چادریں سی کر مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے‘۔
’مختلف  قسم کے کپڑے اور سلائی مشینوں کے علاوہ تمام اوزار خیراتی تنظیم کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود تمام غیر ملکیوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’رہائش کو سیل کرکے مکان مالک کو طلب کیا گیا ہے ‘۔
 

شیئر: