Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث منسوخ

شاہین آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث منسوخ ہو گیا ہے۔ 
جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول دو ٹیسٹ میچز کی سیرز کے دوسرے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ 
راولپنڈی میں آج صبح وقفے وقفے سے بارش کا سلسہ جاری ہے جس کے بعد سٹیڈیم میں پانی جمع ہو گیا اور پچ کو کورز سے ڈھک دیا گیا تھا۔ 
کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق فیلڈ امپائرز نے دوپہر 12 بجے بچ کا جائزہ لیا، تاہم گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹیسٹ کا پہلا دن منسوخ کر دیا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ 
دوسرے ٹیسٹ کے لیے سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ 
ٹیسٹ سکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ جیس گلیسپی کے مطابق اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں پلیئنگ الیون کون ہوں گے اس کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔ 
پاکستان اور بنگلا دیش کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔  

شیئر: