Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

’جازان میں بجلیاں گرنے کی شرح تمام افریقی اور یورپی ممالک سے زیادہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی العارضہ کمشنری میں بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان میں گزشتہ دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
دریں اثنا ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے انکشاف کیا ہے کہ جازان میں بجلیاں گرنے کی شرح تمام افریقی اور یورپی ممالک سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جازان میں ہر کلو میٹر مربع کے رقبے سے سالانہ 55 بجلیاں گرتی ہیں جبکہ جازان میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بجلیاں گرنے کے وقت سب سے محفوظ جگہ گھر یا عمارتوں کا اندرون حصہ ہے جبکہ گھر میں بھی الیکٹرک سامان سے دو ررہنا چاہئے‘۔

شیئر: