Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، انڈین دفاعی تعاون کمیٹی کا ریاض میں چھٹا اجلاس

شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زوردیا گیا ( فوٹو: ایکس وزارت دفاع)
سعودی، انڈین دفاعی تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس گزشتہ روز ریاض میں ہوا ہے۔ 
اجلاس کی صدارت سعودی وزارت دفاع کے انڈر سیکرٹری برائے سٹریٹجک امورایوی ایشن میجرجنرل سلمان الحربی جبکہ انڈین وزارت دفاع کے انڈرسیکرٹری امیتابھ پرساد نے کی۔
اجلاس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیت اور تجربات کے تبادلے، مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی صنعتی تعاون اور تحقیق  و ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
العربیہ کے مطابق فریقین نے باہمی سٹراٹیجک تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔
مشترکہ کونسل نے مملکت کے وژن 2030 کے تحت انڈیا کے اہم اقدامات جن میں ’میڈ ان انڈیا‘، ’سٹارٹ فرام انڈیا، کلین انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آہنگی کو فروغ اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔
واضح رہے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کا آغاز 1947 کے بعد سے ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں استحکام آتا گیا۔
سعودی عرب کا شمارانڈیا کو تینل فراہم کرنے والے سب سے بڑے ملک میں ہوتا ہے۔

شیئر: