العلا ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے یو کے نیشنل آرکائیوز سے معاہدہ
العلا ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے یو کے نیشنل آرکائیوز سے معاہدہ
بدھ 11 ستمبر 2024 22:39
مشترکہ تحقیقی منصوبوں میں ثقافتی نمائشوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز
رائل کمیشن برائے العلا نے ثقافتی ورثے کے تحفظ، بین الاقوامی تعاون اور سعودی وژن 2030 میں شراکت کے کمیشن کے اہداف کے پیش نظر یو کے نیشنل آرکائیوز کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق آرکائیول مینجمنٹ اور محفوظ شدہ تاریخی دستاویزات میں اپنی مہارت کے ساتھ نیشنل آرکائیوز کمیشن کے ساتھ چار وسیع شعبوں میں کام کیا جائے گا۔
ثقافتی ورثے کے تحفظ کے معاہدوں میں تربیت اور سائنسی تبادلے، آرکائیول ریسرچ، پبلک پروگرامنگ اور ڈیجیٹائزیشن کے شعبے شامل ہیں۔
دونوں اداروں کے مابین مخصوص اقدامات میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں، ڈیجیٹل آرکائیو کے اقدامات اور ثقافتی نمائشوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
کمیشن کی قائم مقام سی ای او عبیر العقیل نے کہا ہے’آر سی یو کی جامع تخلیق نو کی مہم العلا کو ورثے اور ثقافت کے عالمی مرکز میں تبدیل کر رہی ہے۔‘
سعودی وژن 2030 کے مطابق ہماری ثقافت کو ایسے اقدامات کے ذریعے فروغ دینے کے مقصد کی حمایت ہے جو ایک مستحکم مستقبل کے لیے تصور کیے گئے ہیں۔
نیشنل آرکائیوز کے ساتھ ہماری شراکت داری بین الاقوامی تعاون میں ایک مثال ہے جس سے ثقافتی ورثے کی تحقیق اور عوامی پروگرامنگ بڑھانے کے لیے مملکت اور برطانیہ کی مہارت اور وسائل کو یکجا کیا جاتا ہے۔
یو کے نیشنل آرکائیوز کے چیف ایگزیکٹیو ساؤل نیس نے کہا ہے ’رائل کمیشن فار العلا کے ساتھ کام کرنا ہمارے لیے نادر موقع ہے کہ ہم سعودی ورثے کو دستاویزی شکل دینے اور اس کی حفاظت کے لیے اہم کام میں تعاون کریں۔
العلا رائل کمیشن کے پاس شمال مغربی عرب کی بھرپور کہانیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بہترین حکمت عملی محفوظ ہے اور ہم اپنی بصیرت اور تجربے کو آگے مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
العلا رائل کمیشن اور نیشنل آرکائیوز کا مقصد اس تعاون کے ذریعے سعودی دستاویزی ورثے کی اہمیت کو بڑھانا اور ان انمول وسائل تک وسیع رسائی فراہم کرنے ہے جو مقامی آرکائیوز کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں