Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کے109 سالہ شخص نے تعلیم بالغاں میں داخلہ کیوں لیا؟

سوشل میڈیا پر معمرمصری کے جذبے کو سراہا جارہا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مصرمیں سوشل میڈیا پر 109 سالہ معمر شہری کی جانب سے تعلیم بالغاں کا امتحان پاس کرنے کو سراہا جارہا ہے۔ صارفین معمر شخص کے حوصلے اور یکسوئی کی تعریف کررہے ہیں۔
العربیہ نیوز کے مطابق مصر کی کمشنری الاسکندریہ میں 109 سالہ ’صابر بباوی ‘ جن کے  پوتے پوتیوں اور نواسیے نواسیوں کی تعداد 55 ہے سوشل میڈیا پرغیرمعمولی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ معمر شخص کو امتحانی مرکز میں لے جانے کے لیے باقاعدہ انتطام کیا گیا جہاں انہیں امتحانی کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔
امتحان دینے کے بعد انہیں گھرپہنچانے کےلیے بھی سینٹر کی جانب سے خصوصی انتظام کیا گیا۔
امتحان دینے کے بعد گھر جاتے ہوئے معمر شخص کا کہنا تھا کہ زندگی میں تعلیم حاصل نہیں کی جس کا مجھے آج بے حد احساس ہے اب اس حد تک پڑھنا چاہتا ہوں کہ وقت کے مطابق اپنی دوائی کھا سکوں۔ بعض اوقات میرے پاس کوئی نہیں ہوتا تو مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ کونسی دوائی کب لینی ہے۔
مصر میں اس واقع کو سوشل میڈیا پر غیرمعمولی انداز میں سراہا جارہا ہے ۔ بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں معمرصابر کے حوصلے اور انکی یکسوئی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر: