Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب سے پیار ہے‘ آٹھ سالہ بچہ جو انڈیا میں بھی یوم وطنی منانا نہیں بھولا

والد کے انتقال کے بعد ماہر کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وطن لوٹنا پڑا۔(فوٹو: سبق)
ایک انڈین یتیم بچہ ماہر سعودی عرب میں میں گزرے ماہ و سال کو تاحال فراموش نہ کرسکا۔ واپس جانے کے بعد بھی یوم وطنی منانا نہ بھولا۔
سبق نیوز کے مطابق آٹھ سالہ ماہر اپنے والدین کے ہمراہ دمام میں مقیم تھا جہاں اس نے آنکھ کھولی اور پروان چڑھا۔
والد کے انتقال کے بعد ماہر کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وطن لوٹنا پڑا۔
یوم وطنی کے موقع پرماہر نے مملکت سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی گیت ریکارڈ کیا۔
 اس کا کہنا تھا ’مجھے سعودی عرب سے پیار ہے، میں یہاں پیدا ہوا اور ابتدائی تعلیم حاصل کی‘۔
مملکت سے میری بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ سعودی عرب میرے لیے دوسرا گھر ہے۔
انڈین بچے نے مملکت سے اپنی محبت کا اظہار قومی گیت گا کرکیا جسے اس نے مملکت میں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئرکیا۔
ماہر کا کہنا تھا ’ ایک نہ ایک دن میں دوبارہ دیار حرمین کےلیے آوں گا جہاں میری یادیں آج بھی تازہ ہیں‘۔

شیئر: