Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر سے یمنی وزیراعظم کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان نے بدھ کو جوائنٹ فورسز کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں یمنی وزیر اعظم ڈکٹر احمد عوض بن مبارک کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
یمنی عوام کےلیے سلامتی اور استحکام کے حصول، قانونی یمنی حکومت کی سپورٹ کےلیے مملکت کی قیادت میں اتحادی ممالک کے کو آرڈینیشن اورمسلسل سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یمنی وزیر اعظم نے شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے بھی ملاقات کی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں یمنی وزیراعظم نے ریاض میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے بھی ملاقات کی۔
مملکت کی جانب سے یمنی عوام کےلیے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کردہ انسانی اور امدادی منصوبوں اورانہیں بڑھانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے سعودی عرب نے 1996 سے 2024 تک دنیا کے 171 ملکوں کو 132 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی انسانی امداد فراہم کی ہے، جن میں 27 ارب ڈالر یمنی عوام کےلیے ہیں۔

شیئر: