Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دکھاوا ہے،‘ کرکٹر محمد شامی کی بیٹی سے ملاقات کے بعد سابق اہلیہ کے الزامات

شامی اور ان کی اہلیہ کی علیحدگی کے بعد ان کی بیٹی اپنی ماں کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں (فوٹو: انسٹاگرام، محمد شامی)
انڈین فاسٹ بولر محمد شامی کی اپنی بیٹی سے ملاقات کے بعد ان کی سابق اہلیہ نے کرکٹر پر نئے الزامات عائد کر دیے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں محمد شامی نے  انسٹاگرام پر اپنی بیٹی سے ملاقات کی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد شامی اپنی بیٹی عائرہ کے ہمراہ کسی شاپنگ مال میں ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ بیٹی کی لمبے عرصے بعد ملاقات ہو رہی ہے اور دونوں ساتھ مل کر مختلف دوکانوں سے خریداری کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے مطابق محمد شامی نے بیٹی کو مختلف دوکانوں سے جوتے، کپڑے اور دیگر اشیا دلائیں۔ فاسٹ بولر نے جذباتی انداز میں بیٹی کو گلے بھی لگایا۔
کرکٹر کی وائرل ویڈیو کے بعد ان کی سابق اہلیہ حسین جہاں نے ان پر الزامات عائد کیے ہیں اور آنند بازار نامی شاپنگ ریٹیل سے بات کرتے ہوئے شامی کے بارے میں کچھ دعوے بھی کیے ہیں۔
حسین جہاں نے کہا ہے کہ ’یہ صرف دکھاوے کے لیے تھا۔ میری بیٹی کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا ہے اور نئے پاسپورٹ کے لیے شامی کے دستخط ضروری تھے اس لیے وہ اپنے والد سے ملنے گئی لیکن شامی نے دستخط نہیں کیے اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک شاپنگ مال میں چلے گئے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by (@mdshami.11)

انہوں نے محمد شامی پر الزام عائد کیا کہ ’جہاں سے شامی نے میری بیٹی کو کپڑے اور جوتے لے کر دیے وہ کمپنی انہیں سپانسر کرتی ہے اور انہیں خریداری کے لیے کوئی پیسے ادا نہیں کرنے پڑتے۔ اس لیے وہ اسے وہاں لے کر گئے، جبکہ میری بیٹی کو گیٹار اور کیمرہ چاہیے تھا جو شامی نے اسے لے کر نہیں دیا۔‘ 
حسین جہاں نے مزید کہا، ’شامی نے کبھی میری بیٹی کے بارے میں نہیں پوچھا، وہ صرف اپنے آپ میں مصروف ہے، وہ صرف ایک ماہ قبل اس سے ملا تھا، لیکن اس کے بعد کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا، مجھے لگتا ہے کہ اب پوسٹ کرنے کے لیے کچھ نہیں تھا اس لیے اس نے یہ ویڈیو اپ لوڈ کی‘۔
اپنی سابق اہلیہ کے الزامات کے جواب میں تاحال کرکٹر نے کوئی جواب نہیں دیا۔ 
واضح رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کے ساتھ گذشتہ برس علیحدگی کے بعد ان کی بیٹی اپنی ماں یعنی حسین جہاں کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں۔

شیئر: