Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

700 ملین ریال کا فراڈ کرنے والے دو غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ افراد نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کال سینٹر قائم کر رکھے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ فراڈ میں ملوث دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں اندرون اور بیرون ملک سادہ لوح عوام دھوکہ دینے کے لیے گروہ بنا رکھا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کال سینٹر قائم کر رکھے تھے جن کے ذریعہ وہ خود کو حکومتی عہدیداران ظاہر کرکے لوگوں کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ نے 177 کارروائیوں کے ذریعہ مجموعی طور پر 22 ملین ریال جمع کرلئے تھے‘۔
’مذکورہ افراد کی ٹھکانے کی تلاشی لینے پر آئی پیڈ، ٹیبلٹ اور متعدد سم کارڈ کے علاوہ فراڈ پر مشتمل کالز کے لیے جدید آلات ضبط ہوئے ہیں‘۔
’ادارے نے مالی معاملات کا تعاقب کیا تاکہ رقم ضبط کرکے اصل مالکان کے حوالے کی جائے‘۔
’دونوں افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا اور شواہد اور دلائل کی بنا پر ان میں سے ہر ایک کو 15 سال قید کی سزا کے علاوہ ایک پر 10 لاکھ ریال اور دوسرے پر5 لاکھ ریال جرمانے عائد ہوئے ہیں‘۔

شیئر: