اتحاد ایئرویز 2030 تک 600 اماراتی پائلٹس کو ملازمت فراہم کرے گا
400 گریجویٹس پہلے ہی ہوابازی میں اپنے کیریئر کا آغاز کرچکے ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ’اتحاد ایئرویز‘ اپنے ’کیڈٹ پائلٹ پروگرام‘ کے تحت 2030 تک 600 اماراتی پائلٹس کو ملازمت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسے نئی شکل میں دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق چیف ہیومن ریسورسز اینڈ کارپوریٹ افیئرز آفیسر ڈاکٹر نادیہ بستکی نے کہا اتحاد ایئرویز کے نیٹ ورک میں توسیع، بیڑے کے حجم کو دگنا کرنے اور 2030 تک مسافروں کی تعداد تین گنا کرنے کا منصوبہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جون 2007 میں پروگرام کے آغاز سے اب تک اماراتی گریجویٹس کی تعداد 400 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2030 تک سالانہ تقریبا 60 اماراتی پائلٹوں کو گریجویٹ کرنے کا ہدف ہے۔ کورونا کے دوران یہ پروگرام معطل تھا جسے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے‘۔
نادیہ بستکی بتایا ’400 گریجویٹس ایوی ایشن سیکٹر کیریئر کا آغاز کرچکے ہیں، 48 گریجویٹس کیپٹن بن چکے۔ اسی طرح 237 کوپائلٹ اور 25 دیگر کو پائلٹ کے طور پر ایئرلائن کا حصہ ہیں۔
نئے پروگرام کا مقصد اماراتی ٹیلنٹ کو آگے لانا اور انہیں ایوی ایشن انڈسٹری میں کیریئر شروع کرنے کا موقع دینا ہے‘۔
ایوی ایشن آپریشنز کے نائب صدر کیپٹن محمد احمد انواھی نے کہا ’کیڈٹ پائلٹ پروگرام جدید تربیتی طریقوں، طیاروں کے ماڈلز، سیمولیٹرز اور ٹیکنالوجیز کا ایک حصہ ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے کیڈٹ پائلٹس کو جدید سہولتوں کے ساتھ تربیت کا موقع ملتا ہے‘۔
کیپٹن انواھی نے بتایا ’الاتحاد ٹریننگ اکیڈمی کے کورسز ایوی ایشن قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں۔ اس میں مکمل فلائٹ سیمولیشن سیشن سمیت کلاسز اور عملی تربیت شامل ہیں‘۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں