Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں کن عرب ملکوں کی شارٹ فلمیں دکھائی جائیں گی؟

120 سے زیادہ عرب اور سعودی فلموں کی نمائش کی جا چکی ہے۔ (فوٹو سبق)
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آر ایس آئی ایف ایف)  نے اپنے چوتھے ایڈیشن کے لیے عرب شارٹ فلموں کی لائن اپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلمیں 5 سے 14 دسمبر تک جدہ میں دکھائی جائیں گی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت ، تیونس، مراکش، مصر، صومالیہ، سوڈان، اردن اور لبنان کے ٹیلنٹ پر مشتمل پندرہ مختصر فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
 عرب شارٹ فلم مقابلے کا مقصد ابھرتے ہوئے مقامی  اور علاقائی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور انہیں عالمی سامعین اور انڈسٹری ایکسپرٹس سے جوڑنا ہے۔
فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر برائے عرب پروگرامز اینڈ فلم کلاسیکس انتونی خلیفہ نے کہا  ’اس سال کے پروگرام میں بہترین فلمیں اور ٹیلنٹ شامل ہیں جو فلم کی خصوصیت اور ثقافت اورخطے میں تفریحی منظر نامے کی عکاسی کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’فلم سازوں نے ایک جدید سنیمٹک نقطہ نظر کے ذریعے موثر پیغامات پہنچائے ہیں جس میں خود کی دریافت ، شناخت اور ذہنی صحت سمیت متعدد موضوعات پر توجہ دی گئی ہے‘۔
 ریڈ سی فلم فیسٹیول نے اب تک 2021 اور 2023  کے درمیان 120 سے زیادہ عرب اور سعودی فلموں کی نمائش کی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: