امارات میں ملازمت، غیرملکی کارکنوں کو کون سے میڈیکل ٹیسٹ کرانے ہوں گے؟
کارکنوں کے لیے مرکزی میڈیکل ٹیسٹ سینٹر کی سہولت ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے آنے والےغیرملکی کارکنوں کو چار لازمی طبی ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔
میڈیکل ٹیسٹ میں کارکن کی عمومی صحت کی رپورٹ شامل ہو گی۔
امارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں ’میڈیکل ٹیسٹ سینٹر‘ کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین کا کہنا ہے کہ ’امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے چار میٹیکل ٹیسٹ مقرر کیے ہیں تاکہ یہاں رہنے اور آنے والوں کی عمومی صحت متاثر نہ ہو‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’ امارات کی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہت مواقع ہیں، اس لیے یہاں آنے والوں کی عمومی صحت کی جانچ قبل ازوقت ممکن ہوسکے گی‘۔
انہوں نے مزید کہا ’ملازمت کے لیے آنے والوں کے لیے مرکزی میڈیکل ٹیسٹ سینٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو اعلی معیار کی ہے‘۔
طبی مرکز کی لیبارٹری میں معیاری اور اعلی مشنری دستیاب ہے جبکہ ماہرین کی ٹیم بھی موجود ہے جو اپنے شعبوں میں تجربہ کار ہیں۔
جو چار میڈیکل ٹیسٹ لازمی کیے گئے ہیں ان میں سی بی سی، سینے کا الٹراساونڈ تاکہ پھیھپڑوں اور نظام تنفس کی جانچ کی جاسکے جبکہ جوڑوں اور بلڈ پریشر وغیرہ کا معائنہ شامل ہے۔