Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا ثقافتی نمائش ’سعودی ٹریول ایکسپو‘ بیجنگ میں چینی عوام کی دلچسپی

گذشتہ سال العلا میں بین الاقوامی سیاحوں میں 44 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو واس
العلا کے ثقافتی اور قومی ورثے کو فروغ دینے کے لیے  بیجنگ میں ایک نمائش کا اہتمام کیاگیا ہے جس سے سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق بیجنگ کے تیانتان پارک میں ’سعودی ٹریول ایکسپو‘ کے عنوان سے یہ نمائش 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
سعودی وزارت ثقافت اور چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد العلا رائل کمیشن بھی نمائش میں حصہ لے رہا ہے جو العلا میں ثقافتی خوبیوں کو اجاگر کر رہا ہے۔
العلا کا علاقہ مملکت کے معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جہاں چینی باشندوں کی بڑی تعداد سیاحت کی غرض سے جانا چاہتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گذشتہ سال العلا میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں 44 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

چینی باشندوں کی بڑی تعداد معروف سیاحتی مقامات دیکھنا چاہتی ہے۔ فوٹو واس

سعودی ٹریول ایکسپو میں العلا کے ثقافتی ورثے اور قدیم تاریخ کو پویلین کے مختلف سٹالز پر تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے۔
یونیسکو کی فہرست میں شامل العلا اور درعیہ دو عالمی ثقافتی ورثے ہیں جو الطریف اور حجرہ (میدائن صالح) میں آثار قدیمہ  کی معروف سائٹس ہیں۔
 

شیئر: