وطن سے غداری اور دہشت گردی پر دو شہریوں کو سزائے موت
جمعرات 31 اکتوبر 2024 11:52
’عدالت نے فساد پھیلانے اور امانت میں خیانت کی وجہ سے سر قلم کرنے کی سزا سنائی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے وطن سے غداری اور دہشت گردی پر دو شہریوں پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری سلطان بن محمد العتیبی اور ترکی بن محمد الحازمی نے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اختیار کرتے ہوئے وطن سے غداری اور دشمنی کا رویہ کا اختیار کیا ہے‘۔
’منحرف فکر کے تحت دونوں شہریوں نے وطن کے خلاف جاسوسی کی، ملک کے استحکام اور رہائشیوں کے امن و امان میں خطرہ بننے کی کوشش کی ہے‘۔
’ دونوں افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں شواہد اور ثبوت کی بنا پر انہیں قصور وار قرار دیا گیا‘۔
’عدالت نے فساد پھیلانے اور امانت میں خیانت کی وجہ سے سر قلم کرنے کی سزا سنائی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے پر تصدیق اور ایوان شاہی نے فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
’آج جمعرات کو ریاض میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیاگیا ہے‘۔