Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کے حملے میں 3 ہلاک، اقوام متحدہ کے امن فوجی زخمی: لبنان

یو این آئی ایف ایل نے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ ’ایسے اقدامات سے گریز کریں جو امن دستوں یا شہریوں کو خطرے میں ڈالیں۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کو جنوبی شہر سیڈون میں ایک چیک پوائنٹ کے قریب ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں تین افراد ہلاک، جبکہ فوجی اور اقوام متحدہ کے امن دستے زخمی ہوئے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فوج نے بتایا کہ ’اسرائیلی فوج نے ایک کار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ عوالی چوکی سے گزر رہی تھی۔‘ 
چند محدود حملوں کو چھوڑ کر سنی مسلم اکثریتی شہر سیڈون، ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں سے نسبتاً محفوظ رہا ہے۔
فوج نے کہا کہ اس حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے، یہ سبھی نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار تھے۔
فوج کے مطابق امن فوج یو این آئی ایف ایل کے دستے کے ارکان کے ساتھ چوکی کی نگرانی کرنے والے تین لبنانی فوجی بھی زخمی ہوئے۔ 
یو این آئی ایف ایل نے کہا کہ ’نئے آئے امن فوجیوں کو جنوبی لبنان میں لانے والا ایک قافلہ سیڈون سے گزر رہا تھا کہ قریب ہی ایک ڈرون حملہ ہوا۔ پانچ امن فوجی معمولی زخمی ہوئے اور موقع پر ہی لبنانی ریڈ کراس نے ان کا علاج کیا۔ وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔‘ 
اس نے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ ’ایسے اقدامات سے گریز کریں جو امن دستوں یا شہریوں کو خطرے میں ڈالیں۔‘
علاقے میں اے ایف پی کے ایک نمائندے نے نشانہ بننے والی گاڑی کی جلی ہوئی ہوئی باقیات دیکھیں جو ایک فوجی چوکی سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر تھیں۔ نمائندے نے یو این آئی ایف ایل کے امن دستوں کو چوکی کے قریب فٹ پاتھ پر جمع ہوتے دیکھا، ان میں سے کچھ حملے کے بعد خون آلود اور زخمی ہوئے، جبکہ پیرامیڈیکس ان کے زخموں کی عیادت کر رہے تھے۔
نمائندے نے بتایا کہ یو این آئی ایف ایل کا قافلہ متعدد بسوں پر مشتمل تھا۔ حالیہ ہفتوں میں حریت سیدا پر اسرائیلی حملوں میں تیزی آئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو ایک اسرائیلی حملے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی جس میں دارالحکومت بیروت کو وادی بیکا اور شام سے ملانے والی ایک اہم سڑک پر ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ ’دشمن کے ڈرون نے آرایا میں ایک کار کو نشانہ بنایا۔‘

شیئر: