سندھ میں پی پی پی کے بدترین 10سالہ اقتدار کا دور ختم ہوگا،مولانا ناصر سومرو
جدہ ( جاوید راہو)سیف مگسی کے پرتکلف افطار ڈنر مین جمعیت علماء اسلام لاڑکانہ کے امیر اور صوبائی رہنماءمولانا ناصر خالد محمود سومرو نے خصوصی شرکت کی۔پاکستانی احباب سے گفتگو کرتے ہوئے سومرو صاحب نے کہا کہ پاکستانی قوم جذبہ اسلام سے سرشار ہے۔ حرمین کے دفاع کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔امت مسلمہ کی وحدت کے لئے سعودی عرب کی محنت قابل تعریف ہے۔اس مقدس مملکت میں رہنے والے اللہ اور اسکے رسولکے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے قانون کا بھی احترام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میںپی پی پی کے بدترین 10 سالہ اقتدار کا خاتمہ ضرورہوگا اور عام انتخابات میں سندھ کے عوام علماءکرام پر اعتماد کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام کے نمائندگان کو ضرور کامیاب کروائیں گے۔افطار پارٹی میںنظر پیاسی، فرحان سومرو، ممتاز مگسی اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی۔