Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکان میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک، 5 زخمی

’مکان میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
رفحا میں واقع ایک مکان میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں‘۔
’شہری دفاع کی ٹیم نے سب سے پہلے مکان میں محصور افراد کو نکال لیا جن کی کل تعداد 7 تھی جبکہ دو ہلاک ہوچکے تھے‘۔
’بعد ازاں آگ کی خطرناکی کا دائرہ محدود کردیا اور ریکارڈ وقت میں اس پر قابو پالیا گیا ‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی حالت قابو میں ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گھروں میں وائرنگ کا جائزہ لیتے رہنا اور آلات کا محتاط استعمال کرنا ضروری ہے‘۔
’علاوہ ازیں گھروں میں آگ بجھانے والے آلات کے علاوہ دھویں سے آگہی دینے والے سائرن ضرور نصب کرنے چاہئیں‘۔

شیئر: