Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہانگ کانگ میں بھی ”دنگل“

 18 سو کروڑ سے زائد کمائی کرنیوالی اکلوتی ہندوستانی فلم 
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم’ ’دنگل“ چین میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہانگ کانگ میں بھی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی ہر نئی فلم میں مداحوں کو دیوانہ بنا دیتے ہیں جس کی واحد وجہ فلموں کے معاملے میں ان کا انتخاب ہے اور وہ سال میں ایک ہی فلم ریلیز کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے مگر ان کی فلم ”دنگل“ ریکارڈ بک الٹ پلٹ کرتے ہوئے نہ صرف بالی وڈ انڈسٹری بلکہ خود عامر خان کے کریئر کی بھی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہو چکی ہے۔عامر خان نے فلم کوہانگ کانگ میں بھی ریلیز کر دیا جہاں اس نے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کی کمائی کر کے عامر خان کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا ۔واضح رہے کہ 23 دسمبر 2016 کو ریلیز ہونے والی ”دنگل“ نے 18 سو کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے والی اکلوتی ہندوستانی فلم ہے جس نے ہند میں 380 کروڑ کمائے اور بقایا بزنس دیگر ممالک میں کیا۔
 

شیئر: